ممبئی،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیون براوو نے ہندوستان اور رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں عظیم فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کے برابر بتایا۔آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگ کی جانب سے کھیل رہے براوو نے کہاکہ وراٹ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں۔وراٹ اصل میں میرے چھوٹے بھائی ڈیرن کے ساتھ انڈر -19 کرکٹ کھیلا ہے اور میں ہمیشہ اپنے بھائی سے کہتا تھا کہ اسے وراٹ کے نقش قدم چلنا چاہئے۔میں ایسا اس لیے نہیں کہہ رہا ہوں کہ میں یہاں ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں نے اصل میں وراٹ پر زور دیا تھا کہ وہ میرے بھائی سے ذاتی طور پر بلے بازی اور کرکٹ کو لے کر بات کرے۔جب میں وراٹ کو دیکھتا ہوں تو مجھے کرکٹ کا کرسٹیانورونالڈو لگتا ہے۔